ٹرکش ائیر  لائنز نے ماہ جون میں اپنی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

نئے  شیڈول میں پروازوں پر  جون کے اواخر تک عمل درآمد شروع کردیا جائے گا اور  مسافروں کسی بھی وقت  اپنی ٹکٹوں  کی تاریخوں کو تبدیل کرواکیں گےاس لیے  ٹرکش ائیر  لائنز (THY) فلائٹ پلان اپ ڈیٹ  کردیا ہے

1434700
ٹرکش ائیر  لائنز  نے ماہ جون میں اپنی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

ٹرکش ائیر  لائنز (THY) ، نے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے روک دی جانے والی  اپنی پروازیں دوبارہ  شروع کرتے ہوئے  جون میں کچھ طے شدہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا اعلان کیا۔

ٹرکش ائیر  لائنز (THY) کی ویب سائٹ پر دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ

"صارفین  اپنی  ٹکٹوں کو 20 دسمبر 2020 تک کسی اور پرواز کے ل 31 دسمبر 2021 تک تبدیل کرسکتے ہیں ، یا پھر آپ اپنی ٹکٹ کسی اگلی تاریخ کے لئے بھی تبدیل کرواسکتے ہیں۔

نئے  شیڈول میں پروازوں پر  جون کے اواخر تک عمل درآمد شروع کردیا جائے گا اور  مسافروں کسی بھی وقت  اپنی ٹکٹوں  کی تاریخوں کو تبدیل کرواکیں گےاس لیے  ٹرکش ائیر  لائنز (THY) فلائٹ پلان اپ ڈیٹ  کردیا ہے۔

استنبول ہوائی اڈے  سے  اندرونِ ملک   پروازوں  کی شروعات کی تاریخیں ترتیب سے درج کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی پرواز کے پلان کے  مطابق  امریکہ 19 جون کو شکاگو اور واشنگٹن  اور  24 جون کو لاس اینجلس اور 22 جون کو میامی کے لئے پروازوں کا پلان بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی کے لئے پروازیں 19 جون کو ، مشرق بعید  اور جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے لیے 24 جون کو پروازیں شروع کی جائیں گی۔

مسافر حضرات  ماہ جون میں مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے  رجوع  کرتے ہوئے  نئی پروازوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔   

"https://www.turkishairlines.com/tr-tr/duyurular/coronavirus-salgini/guncel-ucus-plani

 



متعللقہ خبریں