فیتو کو امداد فراہم کرنے والے امریکی ملازم کو سزا کے خلاف امریکی سفارتخانے کے بیان کی مذمت

’’اس فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے‘‘ اور ’’ہم اس فیصلے سے پیچھے قدم ہٹائے جانے کی توقع کرتے ہیں‘‘ پر ترک سفارتخانے کا رد عمل

1434517
فیتو کو امداد فراہم کرنے والے امریکی ملازم کو سزا کے خلاف امریکی سفارتخانے کے بیان کی مذمت

ترکی   نے امریکہ کو خود مختار ترک عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

استنبول میں امریکی قونصل خانے میں  ملازم متین توپوزکو ’’مسلح دہشت گرد تنظیم کی مدد‘‘ کرنے کے جرم میں 8 برس 9 ماہ کی سزائے قید  صادر کیے جانے کے بعد امریکہ کے انقرہ میں سفارتخانے کی جانب سے ’’اس فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے‘‘ اور ’’ہم اس فیصلے سے پیچھے قدم ہٹائے جانے کی توقع کرتے ہیں‘‘ بیانات کے بعد ترکی کے واشنگٹن  میں سفارتخانے نے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترک سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ توپوز فیتو کو امداد فراہم کرنے میں مجرم ثابت ہوا ہے اور اس کے پاس 7 دن کے اندر سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق موجود ہے۔

امریکی سفارتخانے کے اس مجرم کے خلاف سزا پر تنقید کرنا اور اس ضمن میں عدالتی اعتماد پر سوالیہ نشانات  پر مبنی بیانات ترک عدالتی نظام  میں مداخلت کا مفہوم رکھتے ہیں۔  جو کہ سفارتی مشن کے کردار اور ذمہ داریو ں  کو معینہ اصولو ں اور عمل درآمد سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں