احتیاط کریں کہیں آپ کی بے احتیاطی اوقیانوسوں کو فطرت کے آنسو نہ بنا دے: امینہ ایردوان

بچوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں ایسے سمندر ورثے میں ملیں جن میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک تیر رہا ہو: خاتونِ اوّل امینہ ایردوان

1431812
احتیاط کریں کہیں آپ کی بے احتیاطی اوقیانوسوں کو فطرت کے آنسو نہ بنا دے: امینہ ایردوان

ترکی کی خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ سمندر اور اوقیانوس پوری دنیا کے ممالک کی مشترکہ سرحد ہیں لہٰذا ان کے معاملے میں ہم سب کو ایک مشترکہ ضمیر کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔

امینہ ایردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں 8 جون عالمی یومِ اوقیانوس کی مبارکباد پیش کی ہے۔

"#WorldOceansDay" اور "#SıfırAtıkMavi " کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کی گئی ٹویٹس میں امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ "پانی زندگی ہے اور اوقیانوس لاتعداد بحری زندگیوں کا گھر ہیں۔ آئیے آج عالمی یومِ اوقیانوس کے موقع پر ایک دفعہ پھر اس بات کی یاد دہانی کریں کہ اوقیانوسوں، سمندروں اور ساحلوں کی صفائی ہماری دنیا کے لئے حیاتی اہمیت رکھتی ہے۔ سمندر اور اوقیانوس پوری دنیا کے ممالک کی مشترکہ سرحد ہیں لہٰذا ان کے بارے میں کوئی بھی قدم اٹھاتے ہوئے ہمیں ایک مشترکہ ضمیر کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔ اگر ہم صفر آلودگی کے فلسفے کو صرف خشکی ہی نہیں سمندروں کو بھی اپنے احاطے میں لینے والا طرزِ حیات بنا لیں تو ان سمندروں کی وسیع نیلاہٹوں کو آنے والی نسلوں تک منتقل کر سکتے ہیں۔ بچوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں ایسے سمندر ورثے میں ملیں جن میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک تیر رہا ہو۔ احتیاط کریں کہیں آپ کی بے احتیاطی اوقیانوسوں کو فطرت کے آنسو نہ بنا دے"۔



متعللقہ خبریں