ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد 20 سے بھی کم ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے جانی نقصان  18 رہا جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 648 ہو گئی

1430386
ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد 20 سے بھی کم ہو گئی

ترکی میں کورونا مخالف  جہدوجہد میں  جانی نقصان اور نئے کیسسز میں گرواٹ کا عمل ثابت قدمی سے جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے جانی نقصان  18 رہا جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 648 ہو گئی۔

اسی دورانیہ میں  ریکارڈ تعداد میں نئے تجزیات کیے گئے، جن کی تعداد 57 ہزار 829 تھی۔ ان ٹیسٹ کے نتیجے میں مزید 930 مریضوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایک دن میں اسپتالوں سے 1 ہزار 622 مریض  علاج معالجہ کے بعد فارغ کیے گئے جن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 400 تک ہو گئی ہے۔

دریں اثنا وزیر ِ صحت فخرالدین قوجہ نے  بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمر 75 سال  تھی تو مجموعی طور پر جانی نقصان ہونے والے   افراد کا 93 فیصد 65 سال سے زائد عمر کا تھا۔

 



متعللقہ خبریں