ترکی میں کورونا وائرس کی شدت مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے: وزیر صحت

وائرس کی وجہ سے 24 جانوں کے ضیاع کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کی تعداد 24 ہزار 609  ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں ، 52 ہزار 305 ٹیسٹ کئے گئے اور 867 نئی تشخیص کی گئیں

1428954
ترکی میں کورونا وائرس کی شدت  مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے: وزیر صحت

ترکی کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19 میں) کے خلاف جدو جہد  کے دوران  ہلاکتوں میں بدستور  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

وائرس کی وجہ سے 24 جانوں کے ضیاع کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کی تعداد 24 ہزار 609  ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ، 52 ہزار 305 ٹیسٹ کئے گئے اور 867 نئی تشخیص کی گئیں۔

931 افراد  کے ڈسچارج کیے جانے کے بعد اس بیماری کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 130 ہزار 852 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ، وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے زور دے کر کہا کہ یکم جون سے نافذ ہونے والے 'نئے عام' نظام کے قواعد پر عمل پیرا ہونا ، 'پرانے معمول' میں واپسی کی تاریخ میں فیصلہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  وائرس کے خلاف جنگ میں پہنچنے والے نقطہ اور اس کے بعد آنے والے راستہ کے بارے میں فراہم کردہ  معلومات  کی روشنی میں  اقدامات پر عمل کیا جاتا ہے تو دوسری لہر کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کویڈ  -19 کا مقابلہ کرنے میں ایک بار پھر ماسک کے استعمال ، معاشرتی فاصلاتی تحفظ اور ہاتھوں کی صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو پھڑ پہلے جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں