ترکی: چاڈ کو طبّی امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان کے حکم پر چاڈ کو امدادی سامان روانہ کر دیا گیا امدادی سامان میں ایمبولینس بھی شامل ہے

1423721
ترکی: چاڈ کو طبّی امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

 ترکی نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں افریقی ملک چاڈ کو امدادی سامان بھیجا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے حکم پر وزارت صحت کی طرف سے تیار کردہ طبّی سامان دارالحکومت انقرہ کے ایتی میسوت ائیر پورٹ سے وزارت دفاع کے A400M کارگو طیارے میں لادا گیا۔

طبّی امدادی سامان میں ایک ایمبولینس بھی شامل ہے۔

امدادی سامان کے اوپر مولانا جلال الدین رومی کے یہ الفاظ رقم ہیں " ہر ناامیدی کے پیچھے ہزاروں امیدیں اور ہر تاریکی کے پیچھے ہزاروں سورج ہیں"۔

چاڈ وزارت صحت نے 29 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور بالقانی ممالک سمیت کثیر تعداد میں ممالک کو طبّی امداد فراہم کر چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں