حاصل کردہ کامیابیوں کا تحفظ کرنا اور انہیں مزید آگے بڑھانا ضروری شرط ہے: ایردوان

وباء کے خلاف جدوجہد میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کا تحفظ کرنا اور انہیں مزید آگے بڑھانا ضروری شرط ہے: صدر ایردوان

1422749
حاصل کردہ کامیابیوں کا تحفظ کرنا اور انہیں مزید آگے بڑھانا ضروری شرط ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ " وباء کے خلاف جدوجہد میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کا تحفظ کرنا اور انہیں مزید آگے بڑھانا ضروری شرط ہے"۔

صدر ایردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی استنبول ضلعی کمیٹی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "وباء کے خلاف جدوجہد کے دوران اور وباء کے بعد کے بارے میں ہمارے اختیار کردہ ویژن پر پوری دنیا بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اس سے مثال حاصل کر رہی ہے۔ اس وقت تک ہم نے اس جدوجہد  میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں انہیں مزید آگے بڑھانا ضروری شرط ہے"۔



متعللقہ خبریں