پاکستان میں طیارے کے حادثے پر ترکی کا اظہار افسوس

کراچی میں گرنے والے مسافر بردار طیارےکے حادثے سے ترکی کو دلی صدمہ پہنچا ہے

1422029
پاکستان میں طیارے کے حادثے پر ترکی کا اظہار افسوس

ترکی نے آج کراچی میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے پر پاکستان  سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

وزارت ِ خارجہ  کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ’’پاکستان  کے بڑے شہر کراچی میں گرنے والے مسافر بردار طیارےکے حادثے سے ترکی کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔  ہم اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کے دعا گو ہیں اور حکومت پاکستان و برادر پاکستانی عوام سے اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں