ترکی الحاق کو مسترد کرتا ہے: قالن

ترکی، اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق کو مسترد کرتا ہے: ابراہیم قالن

1420291
ترکی الحاق کو مسترد کرتا ہے: قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی، اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق کو مسترد کرتا ہے۔

ابراہیم قالن نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق پلان کو مسترد کرتے اور دنیا سے اس کے مقابل طرز عمل اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ قبضہ اور الحاق ایک جُرم ہے۔ ترکی فلسطینی زمین پر قبضے اور الحاق پر مبنی سیاست کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے"۔



متعللقہ خبریں