ترکی کا ہیلتھ سسٹم دنیا بھر کے لیے مثالی ہے، وزیرِصحت

ترکی جانی نقصان اورمؤثر  ہیلتھ سسٹم کے اعتبار سے کم سے کم نقصان برداشت کرنے والے ممالک میں نمایاں ہے

1419933
ترکی کا ہیلتھ سسٹم دنیا بھر کے لیے مثالی ہے، وزیرِصحت

وزیر ِ صحت  فخرالدین قوجہ  کا کہنا ہے کہ ترکی کورونا وبا  سلسلے میں ’’جانی نقصان‘‘ اور ’’ہیلتھ سسٹم کے اثرات‘‘ کے اعتبار سے کم سے کم نقصان  کا سامنا کرنے والے ممالک میں سر ِ فہرست ہے۔

جناب قوجہ نے  عالمی ادارہ صحت کے  اعلی  ترین سطحی عنصر اور کل شروع ہونے والی عالمی ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کیا۔

تاریخ میں پہلی بار ویڈیو کانفرس  کے ذریعے منعقدہ اسمبلی میں وزیر قوجہ نے کہا کہ کووڈ۔19  عام وبا نے قومی حفظان ِ صحت نظام سمیت عالمی ہیلتھ سسٹم  کو ایک مشکل امتحان  میں ڈالا ہے  اور ترقی یافتہ یا پھر ترقی پذیر کا فرق  کیے بغیر کس ملک کے کہیں زیادہ بہتر بنیادی ڈھانچے کے مالک ہونے اور کس طرح کے ہیلتھ سسٹم   پر عمل درآمد کرنے کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔

کورونا مریضوں کا تعین کرنے میں ترکی کے انتہائی تیزی اور بر وقت اقدامات اٹھانے  والے ممالک میں سے ایک ہونے اور علاج معالجہ کو فوری طور پر شروع کرتے ہوئے اہم نتائج حاصل کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ ’’اس وساطت سے  ترکی جانی نقصان اورمؤثر  ہیلتھ سسٹم کے اعتبار سے کم سے کم نقصان برداشت کرنے والے ممالک میں نمایاں ہے۔ ترکی نے تین ماہ  تک اس وائرس سے اپنے آپ کو دور رکھنے میں کامیابی حاصل کی اور اس دورانیہ میں اس نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ تا حال ترک اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش کے لحاظ سے 40 فیصد جبکہ آئی سی یونٹس کے اعتبار سے 60 فیصد  تک ہے۔

ترکی کے  تمام تر ہیلتھ خدمات کو بلا اجرت عوام تک پہنچانے والے چند ممالک میں شامل ہونے پر زور دینے والے جناب قوجہ کا کہنا تھا کہ ’’معلومات، تجربات اور نظام سے آگاہی  کرانے میں ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔‘‘

 



متعللقہ خبریں