ترک اور امریکی وزرا خارجہ کی باہمی تعاون کے حوالے سے ٹیلی فونک ملاقات

ترک  اور امریکی شہریوں کو اپنے اپنے ممالک میں واپس لانے اور ترسیل کے معاملات میں تعاون کو جاری رکھنے کا عندیہ

1419746
ترک اور امریکی وزرا خارجہ کی باہمی تعاون کے حوالے سے ٹیلی فونک ملاقات

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے  حوالے سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بارے میں ٹویٹر پر ایک اعلان جاری کرنے والے پومپیو کا کہنا ہے کہ ’’آج ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے  عام وبا کے خلاف جنگ  میں امریکہ۔ترکی باہمی تعاون پر  بات چیت پر انہیں مسرت ہوئی ہے۔ ترک  اور امریکی شہریوں کو اپنے اپنے ممالک میں واپس لانے اور ترسیل کے معاملات میں ہمارا  تعاون جاری رہے گا۔ ‘‘

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مورگن اورتھا گوس نے ایک تحریری اعلان میں  کہا ہے کہ بات چیت میں وبا کے  خاتمے کے لیے نیٹو کے کردار پر بھی زور دیا گیا ہے۔

وزیر پومپیو نے اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی سخاوت کا بھی شکریہ ادا کیا۔  دونوں وزرا نے اقتصادی و سیکیورٹی  معاملات  میں دو طرفہ تعلقات پر بھی غور کیا۔

دوسری جانب چاوش اولو نے جرمن وزیر ِ خارجہ ہیکو ماس سے بھی ٹیلی فون پر بات گفتگو کی۔

سفارتی حلقوں سے حاصل  معلومات کے مطابق چاوش اولو اور ماس مذاکرات میں شعبہ سیاحت سمیت عام وبا  کے دوران حالات کو معمول پر لانے، یورپی یونین اور علاقائی معاملات زیرِ غور آئے۔

 



متعللقہ خبریں