عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں کرفیو ہوگا:صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ کاروبار زندگی کی بحالی تک ملک میں ایک مرتب شدہ پروگرام  کا اطلاق ہماری مجبوری ہے لہذا عید الفطر کے موقع پر پورے ملک میں کرفیو نافذ ہوگا

1419556
عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں کرفیو ہوگا:صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر پورے ملک میں کرفیو نافذ ہوگا۔
 صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آٹھویں کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان دیا۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  ترکی میں کورونا وائرس کے انسداد کی کوششیں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں ، زیر علاج  مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہو رہی ہے مگر  کاروبار زندگی کی بحالی تک ملک میں ایک مرتب شدہ پروگرام  کا اطلاق ہماری مجبوری ہے جس کے نتیجے میں قوی امکان ہے کہ مریضوں کی تعداد صفر ہو جائے گی ۔
صدر نےیہ بھی تنبیہ کی کہ  اگر منفی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تو اقدامات سخت رخ اختیار کر سکتے ہیں ، اس وائرس کے کے دنیاسے مکمل خاتمے کےلیے ضروری ہے کہ عالمی سطح پر  ایک مشترکہ اور جامع حل کی تلاش ممکن بنائی جائے، ہم اپنی سرحدوں اور معمولات زندگی  کو بند کرتےہوئے سالہا سال تک  اس وبا کے خاتمے کا انتظار نہیں کر سکتے امید ہے کہ آئندہ ماہ ملک میں حالات زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔
صدر نے مزید کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر ملک بھر میں کرفیو کا نفاذ  ہوگا جبکہ سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ستمبر میں جبکہ مساجد میں نمازوں کے اجتماعات کو وضع کردہ قواعد کے تحت  29  مئی سے ادا کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں