عام وبا کے بعد سوچ و افکار بھی ایک نئےسلسلے میں داخل ہوں گے، ترک صدر

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مرکزی عملی کمیٹی کا اجلاس صدر و پارٹی چیئر مین رجب طیب ایردوان کی قیادت میں سر انجام  پایا

1415945
عام وبا کے بعد سوچ و افکار بھی ایک نئےسلسلے میں داخل ہوں گے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ عام وبا کے بعد ہمارے افکار و سوچ ایک نئے سلسلے میں داخل ہوں گے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مرکزی عملی کمیٹی کا اجلاس صدر و پارٹی چیئر مین رجب طیب ایردوان کی قیادت میں سر انجام  پایا۔

یہ اجلاس ویڈیو کانفرس کے ذریعے منعقد کیا گیا۔

صدر ِ ترکی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کورونا کے خلاف جدوجہد کو کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ نئے کیسسز کی تعداد، اموات اور آئی سی یونٹ  میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں  کافی حدتک گراوٹ آئی ہے۔

دنیا بھر سے اس موذی مرض کے خاتمے تک ہم ہر وقت ہوشیار رہنا ہوگا۔

انہوں  نے بتایا کہ وبا کے خاتمے کے بعد نہ صرف عالمی سیاسی و اقتصادی تعلقات میں بلکہ سوچ و افکار میں بھی ایک نیا دور شروع ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں