83 ملین عوام کے ساتھ مل کر اس وبا کا مقابلہ کریں گے:ایردوان

صدر  نے ایک پیغام میں کہا کہ حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے اور ہمارا عزم ہے کہ اسی جوش اور ولولے اور لگن  کے ساتھ ہم اپنی قوم کی ترقی ،اس کی خوش حالی اور اسے  دنیا میں ایک مضبوط  اور بلند مقام دلوانے میں مصروف رہیں

1415507
83 ملین عوام کے ساتھ مل کر اس وبا کا مقابلہ کریں گے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  ترکی میں  انسداد کورونا کے خلاف کوششیں کامیابی کے  ساتھ جاری ہیں۔

 صدر  نے ٹویٹر پر  کووڈ۔ انیس کے انسداد پر ایک پیغام میں کہا کہ عالمی وبا کے  خلاف جنگ میں  کامیابی کےلیے وطن عزیز کا ہر فرد سفر بستہ ہو چکا ہے، صحت کے معاملے میں بلا کسی غفلت ہماری حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے اور ہمارا عزم ہے کہ اسی جوش اور ولولے اور لگن  کے ساتھ ہم اپنی قوم کی ترقی ،اس کی خوش حالی اور اسے  دنیا میں ایک مضبوط  اور بلند مقام دلوانے میں مصروف رہیں ۔

 صدر نے علاوہ ازیں اپنے پیغام میں گزشتہ شام منعقدہ کابینہ اجلاس کے اہم فیصلوں کو بھی جگہ دی ۔

 



متعللقہ خبریں