ترکی، امسال سمندری سیاحت میں رحجان زور پکڑ رہا ہے

اب انسانوں کے بوتیک ہوٹلوں، یاٹ ٹورزم، سمندری سفر میں   کہیں زیادہ   توجہ دینے کا مشاہدہ ہو رہا ہے

1414921
ترکی، امسال سمندری سیاحت میں رحجان  زور پکڑ رہا ہے

 استنبول اور مرمرا، ایجین، بحیرہ روم، بحیرہ اسود علاقوں کے ایوان سمندی تجارت کے ازمیر دفتر کے سربراہ یوسف اوزتک کا کہنا ہے کہ عام وبا کے بعد یاٹ ٹورزم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ازمیر دوکوز ائیلول یونیورسٹی کے شعبہ جہاز رانی گریجوئٹس  اسوسیئشن  کی ویڈیو کانفرس کے مہمان اوزترک نے نئے دور میں اجتماعی ٹورزم   کے اپنی مقبولیت کھونے پر اپنے یقین کا اظہار کیا۔

اب انفرادی اور تنہا سیر وسیاحت کا کہیں زیادہ رحجان ہونے کاذکر کرنے والے اوزترک نے بتایا کہ ترک شعبہ سیاحت کی آمدن کے 20 فیصد کو تشکیل دینے والے سمندری ٹورزم سے کہیں زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب انسانوں کے بوتیک ہوٹلوں، یاٹ ٹورزم، سمندری سفر میں   کہیں زیادہ   توجہ دینے کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ ایجین اور بحیرہ روم میں سمندری سفر دوبارہ سے جنم لیں گے۔  اس حوالے سے نئی شرائط وضع کی جائینگی اور یہ شعبہ یکم جون سے اپنے سیز کا آغاز کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں