محنت کشوں کےخون پسینے کی کمائی ہمارا سرمایہ ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے محنت کشوں کے عالمی دن  کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ہمارا سرمایہ محنت اورخون پسینےکی   کمائی پر مبنی ہونا چاہیئے

1408800
محنت کشوں کےخون پسینے کی کمائی ہمارا سرمایہ ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے محنت کشوں کے عالمی دن  کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ہمارا سرمایہ محنت اورخون پسینےکی   کمائی پر مبنی ہونا چاہیئے۔

صدر نے کہا کہ  ملکی  ترقی اور اس کی خوشحالی  میں محنت کشوں کا اہم کردار ہے اور میں انہیں اس دن کی مبارک باد  پیش کرتا ہوں،میرا یہ یقین رہا ہے کہ میرےے دور اقتدار میں  حکومت  کا محنت کشوں کے ساتھ مفاہمت کا رشتہ برقرار رہے اور انہیں ان کے  جائز حقوق ملتے رہیں۔۔

انہوں  نے کہا کہ کوورونا وائرس کی وبا  کےے خلاف ہم نے ہر شعبہ زندگی میں تدابیر کا دامن تھام رکھا ہے جبکہ ہم  ملکی فلاح و بہبود اوراس کی  قوم کی خوشحالی و ترقی  کے لیے  ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

 حکومت محنت  کشوں کے حقوق اور ان کے دفاع کے لیے  دائما مصروف عمل ہے  اور میں امید کرتا ہوں کہ  دنیا میں محنت کشوں کے اس یوم یکجہتی کے دن کی اہمیت حقانیت اور منصفانہ ماحول  میں پروان چڑھتی رہے۔

 

 



متعللقہ خبریں