ترکی کی طرف سے فرانس کو طبّی امداد

ترکی کا شکریہ، یہ 500 طبّی گاون اور 20 ہزار ماسک صحت کے عملے، پولیس اور جنیڈر میری اہلکاروں میں تقسیم کئے جائیں گے: گولیٹ

1408106
ترکی کی طرف سے فرانس کو طبّی امداد

ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں استعمال کے لئے فرانس کے علاقے اورنے کو طبّی امداد روانہ کی ہے۔

اورنے کے سینیٹر نتھالی گولیٹ نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے ترکی سے طبّی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔

گولیٹ نے پیرس میں ترکی کے سفارت خانے میں سفیر اسماعیل حق موسی سے ترکی سے بھیجے گئے 500 طبّی گاون اور 20 ہزار ماسک وصول کئے۔

امداد پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گولیٹ نے کہا ہے کہ یہ گاون اور ماسک علاقے میں صحت کے عملے اور پولیس اور جنیڈر میری اہلکاروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی دیگر کثیر تعداد ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ میں وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی اور اسپین کی بھی مدد کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں