ترک ہلالِ احمر نے استنبول میں آباد اقلیتوں میں امدادی پیکجز تقسیم کیے

ترک ہلال احمر نے استنبول کے فاتح کے علاقے میں مقیم  یونانی خاندانوں کے لئے تیار کردہ بنیادی ضروریات پر مشتمل 100 پیکجیز  یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے حوالے کیا ہے

1408530
ترک ہلالِ احمر نے استنبول میں  آباد اقلیتوں میں امدادی  پیکجز تقسیم کیے

ترک ہلالِ احمر   نے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے خلاف  جدو جہد کے دائرہ کار میں  اقلیتی تنظیموں اور اداروں کی بھی  امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس تناظر میں ، ہلال احمر نے استنبول کے فاتح کے علاقے میں مقیم  یونانی خاندانوں کے لئے تیار کردہ بنیادی ضروریات پر مشتمل 100 پیکجیز  یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے حوالے کیا ہے۔

امداد فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک ہلالِ احمر  کیایگزیکٹو کمیٹی  کے رکن   ایرجان  تان  نے کہا کہ ہلال احمر مذہب ، زبان اور نسل سے قطع نظر دنیا کے بہت سے علاقوں میں  امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ  65 سال اور اس معر سے زاہد یونانی اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد  جو محتاج ہیں اور گھر سے باہر نہیں نکل سکتے کو  کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی ہیں ۔

"انہوں نے کہا کہ  ہم نے ہلال احمر کے ذریعے  حفظان صحت کی اشیاء یہاں ان  لوگوں کے حوالے کی ہیں  اور ہمیں امید ہے یہ تمام اشیاء  چرچ ضرورت  مند  یونانی شہریوں تک  خود ہی پہنچائیں گے۔



متعللقہ خبریں