ملک میں متاثرین اور اموات کی شرح میں کمی خوش آئند ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک میں متاثرین اور اموات کی شرح میں روز بروز نمایاں کمی  ہو رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے

1406319
ملک میں متاثرین اور اموات کی شرح میں کمی خوش آئند ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک میں متاثرین اور اموات کی شرح میں روز بروز نمایاں کمی  ہو رہی ہے۔
 صدر نے   ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  کابینہ اجلاس کے بعد  ایک بیان میں  کہا کہ    حکومت اور عوام   مل کر اس وبا کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں جسکا نتیجہ مثبت انداز میں مل رہا ہے  اور جس کے باعث  نئے متاثرین اور اموات کی شرح میں روز بروز کمی آ رہی ہے،اس ساری صورت حال میں  حکومت نے   عوام کی صحت کے تحفظ  اور ان کی بنیادی ضروریات بلا کسی  تعطل  فراہم کرنا جاری رکھا ہوا  ہے ، ترقی یافتہ ممالک اس معاملے میں لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں مگر ہم نے انہیں امداد بہم پہنچاتے ہوئے دوستی کا حق ادا کیا  ہے جس کے نتیجے میں پچپن ممالک ہماری امداد سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  حالیہ  طور پر امریکہ کو ہم نے جراحی ماسک ،این پچانوے حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزرز پر مشتمل امدادی سامان روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں ترک فضائیہ کا  ایک مال بردار طیارہ کل لےجائے گا۔
ملک میں کرفیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ   ملک کے اکتیس صوبوں میں اس اواخر ہفتہ بھی اس کا اطلاق ممکن ہوگا،اور اگر صورت حال اسی طرح مثبت انداز میں جاری رہی تو وہ   وقت دور نہیں جب وطن عزیز میں کاروبار زندگی معمول پر آجائیں گے۔
صدر نے مزید کہا کہاس وبا کے بعد ایک نئی دنیا کا ظہور ہوگا جس پر مجھے یقین ہے  ترکی اپنے سن دو ہزار تیئس کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم  کردار ادا کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں