سفارتخانہ پاکستان کاترکی میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کا شیڈول،رجسٹریشن کروانےکی آخری تاریخ 26 اپریل

کورونا وائرس کی وبا کے اس دور میں ترکی دنیا کے کئِ ترقی یافتہ ممالک سے کہیں زیادہ بہتر پوزیشن میں ہے۔ تمام پاکستانی یہاں محفوظ ہیں اور یہاں پر پھںسے ہوئے تمام پاکستانیوں کی واپسی کا بندو بست مرحلہ وار کیا جا رہا ہے

1404766
سفارتخانہ پاکستان کاترکی میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کا شیڈول،رجسٹریشن کروانےکی آخری تاریخ 26 اپریل

سید علی اسد  نائب سفیر پاکستان نے  سفارت خانہ   پاکستان انقرہ  اور قونصلیٹ  جنرل استنبول کی جانب سےپیغام دیتے ہوئےترکی میں پھنسے ہوئے  پاکستانیوں کی واپسی کے پروگرام  کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے اور  انکی روانگی  کے پروگرام کی تفصیلات شئیر کی ہیں۔  انہوں نے اس موقع پر کہا کہ   آج میں آپ سے پی آئی اے کی  خصوصی پرواز کے بارے میں چند ایک  باتیں شئیر  کرنا چاہتا  ہوں لیکن اس سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گا  کہ الحمدواللہ ترکی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی  پرسنٹیج دنیا  کے زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک  سے کہیں کم ہے۔ ترکی  میں کوئی افراتفری اور پینک  کا ماحول نہیں ہے۔ روزمرہ  کی تمام بنیادی  ضروری اشیا  کثیر تعداد میں اسٹورز پر موجود ہیں۔ادویات  مل رہی ہیں اور کرفیو کے دنوں کے علاوہ  نقل و حرکت کی چند پابندیوں کے علاوہ  باقی زندگی کے کام چل رہے ہیں۔

لہذا ہم دنیا میں رہنے والے مختلف ممالک سے کہیں زیادہ بہتر حالات میں رہے ہے اللہ ہم سب کو اس مبارک مہینہ ہے ماہ رمضان کی برکت سے اپنے حفظ وامان میں رکھے گے ۔ کسی قسم کا پینک یا افراتفری کا شکار  ہونے کی  کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے سے دی جانے والی تمام حفاظتی تدابیر کا اور رہدایات کو ذہن میں رکھیں  اور اس بات کا بھی خیال رکھیں  ضرورت سے زیادہ پریشانی پاکستان میں آپ کے گھر والوں کے لئے لئے گھبراہٹ کا باعث بن سکتی ہے ہے ۔

سفارتخانہ پاکستان نے گزشتہ ایک ماہ میں ماہ کے دوران ایک پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کیا ہے ہے اگر آپ بھی کسی مشکل کا شکار ہیں تو آپ آپ سفارتخانے کے لئے ہوئے ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں جیسا کہ میں نے آپ کو اپنے پچھلے میسج میں بتایا تھا کہ کہ کہ حکومت پاکستان سے خصوصی پروازوں کی درخواست کی ہوئی ہے ہے امید ہے اس سلسلے میں ایک خصوصی پر بادشاہ ترکی آئے گی گی گی یہ ترکی آنے والی دوسری خصوصی پرواز ہوگی گی پچھلی  پرواز   اپریل کے شروع میں میں ترکی آئی تھی استنبول  آنے والی اس  پرواز پر تقریبا  اڑھائی  سو افراد واپس جا سکیں گے باقی رہ جانے والے  افراد  بعد میں آنے والی فلائٹس  سے پاکستان جاسکیں گے۔ حکومتِ پاکستان کی   اپنی ویب سائٹ پر اس خصوصی پرواز کے بارے میں میں تفصیلات کو جگہ دے گی  اور اسی طرح  ٹکٹ کے خریدنے کے بارے میں بعض ہدایات شئیر کی جاسکیں گی۔ ٹکٹ کی قیمت کے بارے میں ابھی ہمیں کوئی علم نہیں ہے جوں ہی حکومتِ پاکستان اس بارے میں ہمیں بتائیں گے گے اس کی تفصیل بھی شئیر کر  دی جائے گی۔  اس آنے والی پہلی پرواز پر پر حکومت پاکستان کی  ہدایات کے مطابق ہماری ترجیحات یا کیٹیگری  ترتیب  کے مطابق مندرجہ ذیل ہونگی۔ 

1.  پہلی  کیٹیگری ایس گیے پاکستانی یں جو ایروسپیس بند ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ پر پھنس گئے تھے اور انہیں عارضی پناہ لینا پڑی۔

2.    دوسری کیٹگری جو شارٹ ٹرم ویزہ  پر ترکی آئے ہوئے تھے  اور ان کے ویزہ ختم ہو چکے ہیں  یا جلد ختم ہونے والے ہیں۔

3.    تیسری کیٹگری  ایمرجنسی میڈیکل کیسز  یا انتاِہ قریبی  رشتہ دار کی اموات ہوئی ہے۔

4.     چوتھی کیٹگری، وہ پاکستانی جن کے پاس ترکی  کا ریذیڈینٹس پرمٹ یا شناختی کارڈ ہے لیکن کورونا کی وجہ سے اپنی جاب  کھوچکے ہیں۔ اس کیٹگری میں شامل ہوتے ہیں۔

5.   پانچویں کیٹگری ۔ سرکاری ملازمین جو سرکاری  کام کی غرض سے ترکی میں قیام پذیر تھے  اور اپنی ڈیوٹی مکمل کرچکے تھے۔

6.   چھٹی کیٹگری، ایسے پاکستانی  قیدی جو ترکی میں اپنی سزا مکمل کرچکے تھے ۔ چھٹی کیٹگری  مکمل کرنے کے بعد اگر   جگہ ہوئی تو ایسے پاکستانی سٹوڈنٹس کو جگہ دی جائے گی جو  کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت  آئے ہوئے تھے اور ان کی   ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے۔

ان تمام شرائط کو پورا کرنے  والے تمام افراد  جنہوں نے ابھی تک  سفارت خانہ پاکستان اور قونصل  خانہ پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں کروایا ہے تو 26 اپریل بروز اتوار  رات آٹھ بجے تک  رجسٹرڈ کروالیں  تاکہ آپ کی واپسی کا بندو بست کیا جاسکے۔

سفارت خانہ پاکستان  کی جانب سے  لسٹوں کی چحان بین کرنے کے بعد  واپس جانے  والے افراد سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے ان  کو اگاہ کردیا جائےگا۔              

 



متعللقہ خبریں