ٹی آر ٹی ون 23 اپریل یومِ اطفال پربچوں کے اپنے گھر سے تیار کردہ ویڈیوز پیش کرے گا۔

اس سال 23 اپریل کو بچوں کے  تہوار  کی تقریبات میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وجہ سے تبدیلیاں کرتے ہوئے  ٹی آر ٹی نے حال ہی میں سیریز ، سینما ، موسیقی اور کھیلوں کی دنیا کے مشہور ناموں کی شرکت کے ساتھ ایک مہم چلائی ہے

1403573
ٹی آر ٹی ون 23 اپریل یومِ اطفال  پربچوں کے اپنے گھر سے تیار کردہ  ویڈیوز پیش کرے گا۔

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی)  کے 23 اپریل کے بچوں کے  فیسٹیول "ترکی کے بچوں"  کی مہم  میں ریکارڈ  بچوں نے حصہ لیا ہے۔

اس سال 23 اپریل کو بچوں کے  تہوار  کی تقریبات میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وجہ سے تبدیلیاں کرتے ہوئے  ٹی آر ٹی نے حال ہی میں سیریز ، سینما ، موسیقی اور کھیلوں کی دنیا کے مشہور ناموں کی شرکت کے ساتھ ایک مہم چلائی ہے۔

TRT  کی طرف سے  جاری کردہ   تحریری بیان کے مطابق، "ویڈیو بناو  اور ہمیں بھجو کے نام سے شروع کردہ   مہم  میں  ایک لاکھ  71 ہزار افراد نے ویڈیو روانہ کی ہے۔

بچوں کے اپنے گھر ہی سے   تیار کردہ  ان تمام ویڈیوز کو  جمعرات ، 23 اپریل (کل) کو   شام پانچ بجے  پیش کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرن  نے   کہا ہے کہ

"اس طرح کے دنوں میں بچوں کی بھیجی ہوئی یہ ویڈیوز  ہم سب کے لیے خوشی  اور توانائی  نخشنے کا سبب بنے گی۔

ابراہیم ایرن  نے کہا کہ "جیسے 42 سالوں  سے ہم   23 اپریل کے بچوں کے تہوار  کا گالا  شام پانچ بجے پیش کرتے چلے آرہے ہیں  اس بات یہ گالا  بچوں کے ان ویڈیوز پر مشتمل ہوگا جو ٹی آر ٹی ون پر پیش کیا جائے گا۔  

 23 اپریل کو ٹی آر ٹی کے تمام چینلز پر ہمارے بچوں کی تمام ویڈیوز دیکھی جائیں گی۔ ٹی آر ٹی اپنی نشریات کو ان ویڈیوز پر مرکوز کرے گی جو  بچوں نے روانہ کی ہیں لیکن زیادہ حصہ لینے کی وجہ سے  ٹی آر ٹی   زیادہ تعداد میں ویڈیوز ہونے کی وجہ سے  اسے  24 ، 25 اور 26 اپریل کو 23 اپریل  بچوں کے تہوار  کے طور پر  نشر کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں