ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 17 تک پہنچ گئی

حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 127 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی کُل تعداد 2 ہزار 17 ہو گئی ہے

1401172
ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 17 تک پہنچ گئی

ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 127 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی کُل تعداد 2 ہزار 17 ہو گئی ہے۔

اسی دورانیے میں 35 ہزار 344 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 977 کے نتائج پازیٹیو نکلے ہیں۔

صحتیاب ہوکر ہسپتال سے فارغ ہونے والے مزید ایک ہزار 523 مریضوں کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 11 ہزار 976 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں