ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں کلیدی کردار کی صورت میں ابھر رہا ہے: ٹوپیرِچ

اٹھاسی ممالک نے ترکی سے امداد کا مطالبہ کیا ہے اور ترکی اس وقت تک 33 ممالک کو امداد روانہ کر چکا ہے: سیہزا ٹوپیرِچ

1398398
ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں کلیدی کردار کی صورت میں ابھر رہا ہے: ٹوپیرِچ

امریکہ کے ٹرانس اٹلانٹک  لیڈر شپ نیٹ ورک کے نائب سربراہ سیہزا ٹوپیرِچ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے خلاف گلوبل جدوجہد میں ترکی ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

نیوز سائٹ دی ہِل میں شائع ہونے والے اور " ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں کلیدی کردار کی صورت میں ابھر رہا ہے" کے زیرِ عنوان کالم میں ٹوپیرِچ نے کہا ہے کہ ترکی نے گذشتہ ماہ پہلے کورونا وائرس مریض کی تشخیص سے ایک دن بعد اسکولوں کو بند کر دیا۔ انقرہ نے وباء کے خلاف بہت سے یورپی ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں۔

ٹوپیرِچ نے کہا ہے کہ بعد ازاں ترکی نے جراثیم کش سامان کی پیداوار میں تیزی پیدا کر دی اور عوام میں ماسک کی مفت تقسیم کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ملک میں مقیم کئی ملین مہاجرین اور ماضی میں پیش آنے والے تباہ کن زلزلوں جیسی قدرتی آفات کو پیش نظر رکھا جائے تو ترکی کا اس قسم کی وباء کے مقابل زیادہ تیار حالت میں ہونا کوئی سرپرائز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اٹلی، اسپین اور برطانیہ سمیت متعدد بالقانی ممالک کو طبّی امداد بھیج چکا ہے۔ 88 ممالک نے ترکی سے امداد کا مطالبہ کیا ہے اور ترکی اس وقت تک 33 ممالک کو امداد روانہ کر چکا ہے۔

ٹوپیرِچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بھی ترکی سے امداد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی، لیبیا کی بھی مدد کر رہا ہے کہ جہاں جنگی جنون میں مست خلیفہ حفتر طرابلس پر حملوں کے دوران کووِڈ۔19 کے مریضوں کی پرواہ کئے بغیر خضریٰ ہسپتال کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں