ٹرکش ائیر لائنز(THY) کا 20 مئی 2020 تک تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان

رکش ائیر لائنز نے اس سے قبل یکم مئی تک  تمام بین الاقوامی  پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم  موکودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے اور  پروازوں کو  20 مئی تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

1397872
ٹرکش ائیر لائنز(THY) کا 20 مئی 2020 تک تمام بین الاقوامی  پروازیں  معطل کرنے کا اعلان

ٹرکش ائیر لائنز  (THY) نے 20 مئی 2020 تک تمام بین الاقوامی پروازوں  کو معطل کرنے کا  اعلان کیا ہے۔ٹرکش ائیر لائنز نے اس سے قبل یکم مئی تک  تمام بین الاقوامی  پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم  موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے اور  پروازوں کو  20 مئی تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرکش ائیر لائنز  (THY) کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان  کچھ یوں ہے۔

"نئے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی عالمی وبا کی وجہ سے ، ہماری تمام بین الاقوامی پروازیں سرکاری حکام کے فیصلوں اور آپ کی صحت کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات  کی رو سے  تمام  بین الاقوامی  پروزیں  20 مئی 2020 تک  معطل کردی گئی ہیں ۔"

جاری کردہ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ اندرونِ ملک  پروازیں 3تین اپریل 2020ء رات گیارہ بجکر انسٹھ منٹ  سے  لے کر   20 اپریل  2020 تک معطل کردی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں