صدر ایردوان کا ترکی بھر میں "ہم ایک دوسرے کے لیےخودہی کافی ہیں" کے زیرعنوان  قومی یکجہتی مہم کا آغاز

انہوں نے کہاکہ وری دنیا  کو اپنی  لپیٹ میں  لینے  والی نئی قسم کےکورونا وائرس (کوویڈ ۔19)   کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے  متاثر ہونےوالےکم آمدنی والےافراد کی امداد کےلیےترکی بھر میں"ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں"کی مہم کا آغاز کردیا ہے

1387898
صدر ایردوان کا ترکی بھر میں "ہم ایک دوسرے کے لیےخودہی کافی ہیں" کے زیرعنوان  قومی یکجہتی مہم کا آغاز

صدر ایردوان نے ترکی بھر میں  "  ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں"کے زیر عنوان  قومی   یکجہتی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کیا۔

انہوں نے  اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا  کو اپنی  لپیٹ میں  لینے  والی  نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19)   کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے  متاثر ہونے والے  کم آمدنی والے افراد کی امداد کے لیے ترکی بھر میں  "  ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں"کے زیر عنوان  قومی   یکجہتی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سات ماہ کی اپنی تنخواہ  اس مہم  میں عطیہ دیتے  ہوئے اس  قومی یکجہتی مہم کا باقاعدہ آغا کررہے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران وزراء نے بھی اس مہم کے لئے اپنے اپنی امداد ینے کا اعلان کیا   اور انہوں نے کہا کہ اب  ہمیں  کاروباری افراد اور مخیر حضرات سے  بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لینے  کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بلدیاتی کونسلروں کے توسط سے  اس مہم میں جمع کردہ رقوم کو  محتاج افراد تک پہنچانے  کو یقینی بنائیں گے۔  

انہوں نے کہا کہ

"کوئی وائرس ہماری اتحاد ، یکجہتی ، بھائی چارے سے زیادہ مضبوط نہیں ہے۔"انہوں نے کہا کہ  ترکی کی صحت کا بنیادی ڈھانچہ ، اہلکار، ادویات اور طبی سازو سامان  اور  انتہائی نگہداشت کے یونٹس کے لحاظ سے ہم   کئی ایک ممالک سے بہت بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس  کے ترکی میں پھیلاو کے پہلے روز ہی سے علمی کونسل کی سفارشات کے عین مطابق ، صحت کی بحالی کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ملک میں  تمام غذائی اجناس  پیدا ہونے کی وجہ سے اپنے سٹاک  پر بھروسہ کرتے ہوئے  تمام  سپلائی کو یقینی بنا رہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات ریاست کے قوم کے شانہ بشانہ ہونے کا مظہر ہے۔ کوئی بھی بیماری ہمارے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔ کوئی بھی خطرہ  ہمیں  اپنے  اہداف کے حصول سے  نہیں  ہٹا سکتا ہے  کیونکہ  ہم سب " ترکی" ہیں ۔  



متعللقہ خبریں