اس جان لیوا وائرس کے مقابل بین الاقوامی اتحاد ناگزیر ہو گیا ہے: فخر الدین آلتن

ہمیں اس وائرس کو ایسی سرحدیں کھینچنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ جو ممالک کے گلوبل تعاون کو مفلوج کر دیں: وزیر مواصلات فخر الدین آلتن

1385655
اس جان لیوا وائرس کے مقابل بین الاقوامی اتحاد ناگزیر ہو گیا ہے: فخر الدین آلتن

ترکی کے وزیر مواصلات فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ "ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف موئثر اور سخت جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے بلا تاخیر حفاظتی تدابیر اختیار کیں اور ہر طرح کی صورتحال کے لئے تیاری کر رکھی ہے۔ تارِیخی وبائی  حالات سے قیاس کیا جائے تو ہمارا نظامِ صحت بہت سے ممالک کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ثابت ہوا ہے۔

آلتن نے کہا ہے کہ ترکی، صحت کے مسائل پر غور کے دوران کورونا وائرس کے اقتصادیات پر اثرات  اور بین الاقوامی ربط و ضبط میں اضافے کے لئے اپنی خارجہ پالیسی صلاحیتوں پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہیلتھ کرائسس منیجمنٹ کا سخت حفاظتی تدابیر اور اقتصادی تعاون دونوں کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ضروری ہے۔

فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ترکی قومی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کو منّظم کرنے کے ساتھ ساتھ گلوبل سطح پر مسئلے کا جواب پیش کرنے کی کوششوں میں اضافے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وائرس نے دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی کہ جسے اس نے اپنی لپیٹ میں نہ لیا ہو لہٰذا اس جان لیوا وائرس کے مقابل بین الاقوامی اتحاد ناگزیر ہو گیا ہے۔ ہمیں اس وائرس کو ایسی سرحدیں کھینچنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ جو ممالک کے گلوبل تعاون کو مفلوج کر دیں۔ ہمیں وائرس کو ملّتوں کو تنہا معاشروں میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہئیے۔ ہم مختلف پلیٹ فورموں سے بین الاقوامی اتحاد اور گلوبل تعاون کی اپیل کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں