گھر پر قیام پذیر ہونے ہی میں عافیت ہے : صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج قوم سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی  کورونا  وائرس کے خلاف سب سے پہلے اقدامات اٹھانے والے ممالک میں سے ایک ہے

1385061
گھر پر قیام پذیر ہونے ہی میں عافیت ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی کورونا وائرس  کے خلاف سب سے پہلے اقدامات اٹھانے والے ممالک میں سے ایک ہے۔  ہمارے تمام باشندوں کی جان ہم سب کے لیے بڑی اہم ہے۔اسی لیے انہوں نے کہا کہ اپنے جان کے تحفظ کے لیے " اپننے گھر ہی میں قیام کرنا عافیت ہے"

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج قوم سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی  کورونا  وائرس کے خلاف سب سے پہلے اقدامات اٹھانے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں ترک باشندوں کو  قرنطینہ میں رکھا گیا اور اور 14 روز بعد  وہ خیرو عافیت سے  وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

غیر ممالک سے آنے والے تمام   باشندوں کا میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ہے ۔ ترکی میں پہلا   کورونا وائرس کا پہلا شکار   10 مارچ  کو سامنے آیا  جس کے بعد تمام اسکولوں میں  تعطیلات  کا اعلان کردیا گیا ۔ ملک میں اس دوران کم از کم اجرت  1500 ٹرکش لیرا مقرر کردی گئی ہے  اور ایک سو بلین لیرے  کا پیکیج   بھی تیار کردلیا گیا ہےجبکہ جلد ہی مزید اہم اقدامات  بھی اٹھائیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت  تک گھر سے باہر نہ نکلے جب تک آپ کوئی  بہت ہی ضروری کام ہو ورنہ عافیت اسی میں ہے کہ گھر میں قیام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت 67 ممالک نے ترکی سے   مدد طلب کی ہے  اور 17 ممالک کو تمام ضروری امداد فراپم کردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وبا کی شدت میں دو سے تین ہفتوں میں کمی  آنا شروع ہو جائے گی۔اس لیے ہمیں  صورتِ حال کا جائزہ لیتے ہوئے ہی اقدامات اتھانا چاہیے ورنہ حالات  مزید خراب بھی ہوسکتے ہیں۔

ہمیں پختہ یقین ہے کہ  اللہ و تعالیٰ    کے رحم و کرم سے  ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب رہیں گے۔



متعللقہ خبریں