اب کے بعد کوئی بھی چیز ماضی کی طرح نہیں رہے گی، صدارتی ترجمان

آئیے ہم سب مل کر  وائرس  سے زیادہ عقل مند اور طاقتور ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں

1383865
اب کے بعد کوئی بھی چیز ماضی کی طرح نہیں رہے گی، صدارتی ترجمان
fahrettin altun.jpg

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کورونا کے خلاف جدوجہد سے متعلق  گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اہمیت پر زور دینے  والا ایک پیغام جاری کیا ہے۔

قالن  نے سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی شیئرنگ میں  لکھا ہے کہ ہم  اس وقت ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہے  ہیں، اب کوئی بھی چیز ماضی کی طرح  نہیں ہو گی۔

اس طوفان سے نجات پانے ، وبا کو روکنے کے لیے باہمی تعاون کی اپیل کرنے والے قالن  کا کہنا تھا کہ آئیے ہم سب مل کر  وائرس  سے زیادہ عقل مند اور طاقتور ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں، اپنا اور ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھیں ، گھروں میں قیام کو ترجیح دیں۔

مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے بھی  ٹویٹر پیغام میں  کورونا کے خلاف اٹھائی جانے والی تدابیر  کے حوالے لیے گئے اہم فیصلوں سے آگاہی کراتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی میں کورونا  وائرس میں مبتلا پہلے مریض کی نشاندہی کے بعد سے ترکی کی  اس کے خلاف بھر پور جنگ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں