ترکی میں کورونا وائرس  سے پہلی ہلاکت

وزیر صحت  فاحرتین  کوجہ  نے کہا ہے کہ   انہوں نے ذاتی طور پر اس شخص  کی  بیماری  کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا ہے۔ جان بحق ہونے والا شخص ایک 89 سالہ شخص ہے جو چینی باشندوں سے  قریبی مراسم  قائم کیے ہوئے تھا

1380459
ترکی میں کورونا وائرس  سے پہلی ہلاکت

ترکی میں کورونا وائرس   (Kovid-19)کی وجہ  سے پہلی ہلاکت رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

وزیر صحت  فاحرتین  کوجہ  نے کہا ہے کہ   انہوں نے ذاتی طور پر اس شخص  کی  بیماری  کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا ہے۔ جان بحق ہونے والا شخص ایک 89 سالہ شخص ہے جو چینی باشندوں سے  قریبی مراسم  قائم کیے ہوئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ  چین میں بارہ دسمبر  کو شروع ہونے والی وبا ء کے نوے روز تک ترکی  اس وبا سے اپنے آپ کو بچانے میں  کامیاب رہا  تاہم اب ترکی میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد  51 سے  98 تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عوام سے حکومت کی جانب سے  نافذ  کردہ  اقدامات کی پابندی کرنے اور ڈیڑھ  سے دو ماہ تک اس وائرس کا مقابلہ کرنے کی  اپیل  کی ہے۔

دوسری طرف، نو یورپی ممالک سے  ترکی واپس آنے کے خواہاں باشندوں کی   ترکی واپسی کے کام کو مکمل کرلیا گیا ہے۔  اور  2 ہزار 807  شہری آج صبح چھ بجے ترکی واپس پہنچ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں