ترکی: صدر ایردوان دورہ ماسکو کے لئے روانہ ہو گئے

مذاکرات میں ترکی۔روس دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عمومی طور پر شام اور خاص طور پر ادلب میں حالیہ پیش رفتوں پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا

1372451
ترکی: صدر ایردوان دورہ ماسکو کے لئے روانہ ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  روس کے دارالحکومت ماسکو کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ سے نائب صدر فواد اوکتائے، انقرہ کے گورنر واسپ شاہین، انقرہ کے پولیس ڈائریکٹر ثروت یلماز اور دیگر متعلقہ حکام نے انہیں روانہ کیا۔

دورے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، خفیہ ایجنسی کی سربراہ خاقان فیدان، وزیر مواصلات فخر الدین آلتن، صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک اور نائب چئیر مین ماہر اُنال  صدر ایردوان کے وفد میں شامل ہیں۔

صدارتی دفتر کے شعبہ مواصلات  سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان ماسکو میں روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں ترکی۔روس دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عمومی طور پر شام اور خاص طور پر ادلب  میں حالیہ پیش رفتوں پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں