ترکی: یونان کا فیصلہ شرمناک ہی نہیں غیر قانونی بھی ہے

مہاجرین کے بارے میں یونان کا فیصلہ شرمناک  ہی نہیں غیر قانونی بھی ہے: وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو

1371686
ترکی: یونان کا فیصلہ شرمناک ہی نہیں غیر قانونی بھی ہے
yunanistan gocmenler.jpg
suleyman soylu.jpg

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کہا ہے کہ مہاجرین کے بارے میں یونان کا فیصلہ شرمناک  ہی نہیں غیر قانونی بھی ہے۔

سلیمان سوئے لُو نے یونان کے ایک ماہ تک پناہ کی نئی درخواستیں قبول نہ کرنے سے متعلق فیصلے پر تنقید کی ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں سوئے لُو نے کہا ہے کہ "یونان نے ایک ماہ تک پناہ کی نئی درخواستیں قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ  مہاجرین ہائی کمشنر دفتر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 1951  کے جنیوا سمجھوتے اور یورپی یونین  کے مہاجر قانون کی رُو سے ایسا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فیصلہ صرف شرمناک ہی نہیں غیر قانونی بھی ہے"۔

اس دوران وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ترکی سے نکلنے والے مہاجرین کی تعداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے اب تک ترکی سے نکل کر یونان کی طرف جانے والے مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 8 سو 44 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں