ترکی کی آزادی پر نظریں گاڑھنے والوں کو اس کا جواب میز پر بھی دیا جائے گا اور میدان میں بھی: اوکتائے

ہم بہار ڈھال آپریشن کے ذریعے اس منصوبے کو خاک میں ملا دیں گے جس کا مقصد ہماری سرحدوں پر انسانی بحران پیدا کرنا اور دہشتگرد حکومت  قائم کرنا ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

1370779
ترکی کی آزادی پر نظریں گاڑھنے والوں کو اس کا جواب میز پر بھی دیا جائے گا اور میدان میں بھی: اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ " ہم بہار ڈھال آپریشن کے ذریعے اس منصوبے کو خاک میں ملا دیں گے جس کا مقصد ہماری سرحدوں پر انسانی بحران پیدا کرنا اور دہشتگرد حکومت  قائم کرنا ہے"۔

اوکتائے نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے جوان ملک کے اندر بھی اور سرحد پار بھی اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔  ہماری آزادی اور مستقبل پر نظریں گاڑنے والوں کو اس بد نیتی کا جواب مذاکرات کی میز پر بھی دیا جائے گا اور میدان جنگ میں بھی"۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے مزید کہا ہے کہ "فرات ڈھال، شاخِ زیتون اور چشمہ امن  آپریشنوں کی طرح بہار ڈھال آپریشن کا مقصد بھی ہماری سرحدوں پر درپیش انسانی المیے کا سدباب کرنا اور اس دہشت گرد حکومت کے قیام کے منصوبے کو خاک میں ملانا ہے کہ جسے حقیقت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں اپنے تمام شہداء کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کا اور شہداء کی ماوں کے لئے صبرِ جمیل کا طلبگار ہوں۔



متعللقہ خبریں