مرکل۔ ایردوان ملاقات، مہاجرین کے معاملے میں بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے: ایردوان

مذاکرات میں صدر ایردوان نے مہاجرین کے معاملے میں بوجھ اور ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم اور اس معاملے میں بین الاقوامی ذمہ داریوں  کو پورا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

1370690
مرکل۔ ایردوان ملاقات، مہاجرین کے معاملے میں بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی صدارتی دفتر کے شعبہ مواصلات سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں شام کے علاقے ادلب کے بحران  اور مہاجرین کے مسئلے سمیت علاقائی  موضوعات  اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے مہاجرین کے معاملے میں بوجھ اور ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم اور اس معاملے میں بین الاقوامی ذمہ داریوں  کو پورا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


ٹیگز: #مہاجرین

متعللقہ خبریں