"سرحدیں بند نہیں ہونگی" مہاجرین کا بھاری بھرکم بوجھ ذرا یورپ بھی برداشت کرے:ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمیں  سرحدیں بند کرنے کےلیے متعدد سربراہوں کے فون آتے ہیں  لیکن میں بتادوں کہ اب وہ دن گئے جب  خلیل خان فاختہ اڑاتے تھے ،ہماری سرحدیں کھلی ہیں تاکہ مہاجرین کا یہ بھاری بھر کم بوجھ آپ بھی برداشت کریں

1370162
"سرحدیں بند نہیں ہونگی" مہاجرین کا بھاری بھرکم بوجھ ذرا یورپ بھی برداشت کرے:ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  نے یورپی ممالک سے کہا ہے کہ  مہاجرین کا بھاری بھر کم بوجھ  اب آپ کو بھی برداشت کرنا پڑے گا۔

 صدر ایردوان نے   ترک ایوان تجارت کی زیر قیادت  سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کے دوران کہا   ترکی    کی مضبوطی کا  ستون ، ہماری یک جہتی  اور اخوت واتحادکی بنیاد پر کھڑا ہے    جس  کی جانب    اٹھنے والی ہر شر پسند نگاہ،  ہر ممکنہ  خطرے   اور   اقتصادی  سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا جاری  رہے گا۔

 غیر قانونی  مہاجرین    کی  حالیہ صورت حال کے بارے میں انہوں نے  یورپی ممالک کی عدم توجہ پر   کہا کہ ہمیں  اب  سرحدیں بند کرنے کےلیے متعدد سربراہوں کے فون آتے ہیں  لیکن میں بتادوں کہ اب وہ دن گئے جب  خلیل خان فاختہ اڑاتے تھے ،ہماری سرحدیں کھلی ہیں      تاکہ مہاجرین  کا یہ بھاری بھر کم بوجھ آپ بھی برداشت کریں ۔

 صدر نے مزید کہا کہ جمعرات کے روز وہ  ماسکو میں روسی  ہم منصب سے ملاقات کے دوران شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

  شام میں اسد انتظامیہ کے حملوں پر جوابی کاروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  ہمارا انتقام جاری ہے  جس کے نتیجے میں میں اب  تک ہم نے  ان کے   کافی طیارے اور ٹینک تباہ کرتےہوئے   فوج کو جانی نقصان بھی پہنچایا ہے  ،امید ہے کہ  کاروائی جلد ہی کامرانی سے  انجام کو پہنچے  تاکہ یہ   بہتا لہو ُ رک جائے۔

 ہم اپنی جانب سے تمام سفارتی کوششیں بھی بروئے کار لا رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں