ہم اتحاد کو صرف زبانی کلامی ہی نہیں عملی شکل میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں: ایردوان

یورپی یونین اور رکن ممالک کا مہاجرین کے بوجھ اور ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم  کر کے ترکی کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1369221
ہم اتحاد کو صرف زبانی کلامی ہی نہیں عملی شکل میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی دفتر شعبہ مواصلات سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں ادلب سمیت شامی بحران، مہاجرین کے مسئلے، ترکی۔فرانس تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ادلب میں انتظامی عناصر کو ترک یونٹوں پر کئے گئے منفور حملے کا بھاری جواب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو میں اتحاد کے تعاون کو ہم صرف زبانی کلامی ہی نہیں عملی  سطح پر بھی واضح اور حتمی شکل میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جب تک شام میں انتظامیہ کے حملے بند نہیں ہوتے انسانی بحران میں شدت آتی رہے گی۔ ترکی کی شامی سرحد پر مہاجرین کے دباو نے قدرتی طور پر یورپ کے ساتھ سرحدوں کے لئے بھی مشکلات پیدا کرنا شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہاجرین کے معاملے میں یورپی یونین اور رکن ممالک سمیت بین الاقوامی برادری کا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا اور مہاجرین کے بوجھ اور ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم  کر کے ترکی کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی پہلے سے ہی 4 لاکھ مہاجرین  کی میزبانی کر رہا ہے  اور اس وقت ڈیڑھ لاکھ مزید مہاجرین سرحدوں پر بیٹھے ہیں۔ بے گھر شامی مہاجرین پورے علاقے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں اور ہم اس معاملے میں فرانس اور یورپ سے حل کی ٹھوس تجاویز کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں