ہم شام کے موضوع پر روس کے ساتھ تاحال مطلوبہ نقطے تک نہیں پہنچے: چاوش اولو

ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ روس کے ساتھ طے پانے والے سوچی اور آستانہ سمجھوتے ختم ہو گئے ہیں تاہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سمجھوتوں کو ذِک پہنچی ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1363206
ہم شام کے موضوع پر روس کے ساتھ تاحال مطلوبہ نقطے تک نہیں پہنچے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم شام کے موضوع پر روس کے ساتھ تاحال مطلوبہ نقطے تک نہیں پہنچے۔

میولود چاوش اولو نے ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ٹی آرٹی  کی براہ راست نشریات میں ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "انتظامیہ ادلب میں اندھا دھند حملے کر رہی ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ روس کے ساتھ طے پانے والے سوچی اور آستانہ سمجھوتے ختم ہو گئے ہیں تاہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سمجھوتوں کو ذِک پہنچی ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترک اور روسی وفود کے درمیان ادلب مذاکرات میں ترک وفد نے مقابل فریق کو  سوچی سمجھوتے کے اطلاق کے بارے میں   اپنی سوچ سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ درست ہے کہ اس وقت اختلافات موجود ہیں۔ اگرچہ حالیہ  مذاکرات میں نسبتاً قربت حاصل ہوئی ہے لیکن فی الحال ہم مکمل طور پر اپنے مطلوبہ نقطے تک نہیں پہنچے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں اور حکام کی سطح پر بھی مذاکرات  ہو سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے روسی فریق کو اسد انتظامیہ کی طرف سے ادلب کے سیف زون  میں کی گئی خلاف ورزیوں سے آگاہ  کر دیا ہے۔ ہم  اس جارحیت کو روکنے کے لئے ہر ضروری کاروائی کر رہے ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور اس کے حامیوں نے درعا سے بسوں کے ذریعے بعض متعصب  گروپوں کو لا کر ادلب میں چھوڑ دیا ہے اور ان دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر علاقے پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ادلب میں انسانی المیے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم جو کاروائی کریں گے اس کا مقصد علاقے میں کسی نئے انسانی المیے کا سدّباب کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں