ترکی: مزید 3 دہشت گردوں نے قائل ہو کر ہتھیار پھینک دئیے

تازہ گرفتاریوں سے رواں سال میں قائل ہو کر گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گردوں کی  تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے

1362424
ترکی: مزید 3 دہشت گردوں نے قائل ہو کر ہتھیار پھینک دئیے

ترکی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جاری ڈائیلاگ  کاروائیوں کے نتیجے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے مزید 3 دہشت گردوں نے قائل ہو کر ہتھیار پھینک دئیے ہیں۔

وزارت داخلہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق محکمہ پولیس اور  جینڈرمیری کے شعبوں کی طرف سے دہشت گرد تنظیم کے اراکین کو ہتھیار پھینک کر گرفتاری پیش کرنے کے لئے قائل کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ان کاروائیوں میں محکمہ پولیس اور  جینڈرمیری   کو دہشت گردوں کے کنبوں کا تعاون  بھی حاصل ہے۔

مذکورہ کاروائیوں کے دائرہ کار میں خفیہ ایجنسی MIT ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے کئے گئے آپریشن  میں 'ایچ کے' نامی دہشت گرد  نے ضلع شان لی عرفا کے ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس میں پیش  ہو کر گرفتاری دے دی ہے۔

'ایچ کے'  20 سال قبل دہشت گرد تنظیم PKK میں شامل ہوا۔ گرفتاری  پیش کرنے کے بعد اپنے  پہلے بیان میں اس نے کہا ہے کہ" میں  سالوں قبل بیرون ملک سے تنظیم میں شامل ہوا۔ گرفتاری پیش کرنا درست ترین فیصلہ ہے ۔ کوئی بھی اپنی جوانی کو دہشت گرد تنظیم کے ہاتھ میں نہ دے"۔

دوسرے دہشت گرد  ' سی ۔او'   نے وان پولیس ڈائریکٹریٹ ، خفیہ ایجنسی اور شعبہ انسدادِ دہشت گردی  کی کوششوں سے گرفتاری پیش کی ہے۔

ضلع شرناک کی تحصیل سیلوپی کی ہابور سرحدی چوکی پر پیش ہونے والا 'سی۔ او'  نامی دہشت گرد 2004 میں تنظیم میں شامل ہوا۔

تیسرے دہشت گرد 'آئی۔ اے' نے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن  کی سرحد پر آ کر سرحدی یونٹوں کو گرفتاری پیش کی ہے۔

ان تازہ گرفتاریوں سے رواں سال میں قائل ہو کر گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گردوں کی  تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں