ترکی اضافی طبّی امداد کے لئے تیار ہے: میولود چاوش اولو

ہم کووِڈ ۔19 وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور اضافی طبّی سامان بھیجنے کے لئے تیار ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1360260
ترکی اضافی طبّی امداد کے لئے تیار ہے: میولود چاوش اولو
cavusoglu-Bogdan Aurescu.jpg
cavusoglu.jpg
cavusoglu-wang vang yi.jpg
cavusoglu-zarif.jpg
eymen es-safedi-cavusoglu.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 56 ویں میونخ سلامتی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بعض ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کی ۔

میولود چاوش اولو نے اپنے ہسپانوی ہم منصب جوزف بوریل فونٹیلس، اردن  کے ہم منصب ایمن الصفیدی، ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور فرانسیسی ہم منصب ژان ایف لی دریان  کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات  میں درپیش حالیہ مسائل  اور ادلب اور لیبیا کے موضوعات  پر تبادلہ خیالات کیا"۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے کووِڈ ۔19 وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے دوبارہ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اضافی طبّی سامان بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔

چاوش اولو نے یوکرائن کے سابق صدر پیترو پورو شینکو، کویت کے وزیر خارجہ احمد الناصرالصباح اور رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگدان اریسکو کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔



متعللقہ خبریں