صدر ایردوان کے لیے پاکستان میں سیکورٹیی کے سخت انتظامات، ترک سیکورٹی ٹیم بھی پاکستان میں

یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا  دورہ کریں گے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے

1356135
صدر ایردوان کے لیے پاکستان میں سیکورٹیی کے سخت انتظامات، ترک سیکورٹی ٹیم بھی پاکستان میں

صدرطیب ایردوان کی 13 رکنی   سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔

ٹیم صدر ایردوان کے دورہ سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لےگی، ترکی کے صدر طیب ایردوان 13فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔

ترک صدر 14فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کے لیے ہمیشہ بھائی اور دوست کی حیثیت رکھتا ہے، تعلق مستقبل میں اور مضبوط ہوگا۔

یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا  دورہ کریں گے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔



متعللقہ خبریں