روس اسد فوج کو لگام دینےمیں سستی سے کام لے رہا ہے: چاوش اولو

وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ حالیہ ایام میں شامی بحران کے حل کےلیے ترکی کی کوششیں  جاری ہیں مگر ادلب  میں صورت حال کافی سنگین رخ اختیار کر چکی ہے

1352988
روس اسد فوج کو لگام دینےمیں سستی سے کام لے رہا ہے: چاوش اولو

 وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  شام میں ترک فوجیوں کے خلاف حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

 وزیر خارجہ نے  انقرہ میں   ترکی  کی  جدید پالیسی برائے ایشیا  سے متعلق  ایک   اجلاس میں شرکت کی جس میں ایشیائی  ممالک کے سفارت کار بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں شامی بحران کے حل کےلیے ترکی کی کوششیں  جاری ہیں مگر ادلب  میں صورت حال کافی سنگین رخ اختیار کر چکی ہے۔ گزشتہ روز   ہمارے 8 فوجی شہید ہوئے  جبکہ اسد فوج کے حملے بتدریج بڑھتے جا رہے ہیں ترکی،  روس کے ساتھ ملکر   ان جھڑپوں کے خاتمے کےلیے کوشاں ہے جس کے تحت گزشتہ روز میں نے  روسی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا تھا۔

 چاوش اولو نے   کہا کہ شامی بحران کے حل میں روس کا کردار اہم ہے  اور ہم چاہتے ہیں کہ شام میں     پائیدار جنگ بندی اور دستور ساز کمیشن   کےلیے سیاسی عمل  میں تیزی لائی جا سکے  لیکن ترک فوج پر حملوں   پر ضبط کرنا نا ممکن ہے لہذا ہم نے جوابی کاروائی کی  ہے اور اس کے بعد بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ آستانہ اور سوچی معاہدے فسخ نہیں ہوئے  لیکن  ان کی خلاف ورزی شروع ہو گئی ہے  اور  اسد فوج   کو  مکمل قابو میں نہ کرنے کے  روسی بہانے  محض زبانی جمع خرچ لگتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں