"قبلہ اول کا تحفظ ہماری ذمے داری ہے"مسلم امہ کی خاموشی پر دل خون کے آنسو روتا ہے: ترک صدر

صدر رجب  طیب ایردوان نے مسلم امہ کو خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کونہیں بچا پائیں گے ہم  صدرٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ کبھی قبول نہیں کریں گے

1351001
"قبلہ اول کا تحفظ ہماری ذمے داری ہے"مسلم امہ کی خاموشی پر دل خون کے آنسو روتا ہے: ترک صدر

 صدر رجب  طیب ایردوان نے مسلم امہ کو خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کونہیں بچا پائیں گے ہم  صدرٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ کبھی قبول نہیں کریں گے۔

خبر کے مطابق ،ترک صدر نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کے لئے باعث احترام  ہے،اسے اسرائیل کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

صدر ایردوان  نے مسلم امہ  کو متبنہ کیا کہ بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مدینہ اور مکہ کو نہیں بچاپائیں گے۔

 بیت المقدس کا مطلب استنبول، اسلام آباد، جکارتا، مدینہ، قاہرہ، دمشق اور بغداد ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  اس حساس موضوع پر مسلم امہ  کا خاموش رہنا مجھے رنجیدہ کر دیتا ہے بالخصوص سعودی عرب جس کی اب تک  آواز نہیں نکلی ہے ،کب نکلے گی اللہ العالم؟

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مقبوضہ  بیت المقدس اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت جبکہ مشرقی علاقہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں