"ٹرمپ کا امن منصوبہ بے جان نکلا"ہمیں قبول نہیں:ترک دفتر خارجہ

ترک محکمہ خارجہ کے مطابق  ،امریکہ کا یہ منصوبہ دو ریاستی حل   پر مبنی کوششوں کو  ختم کرنے  اور فلسطینی علاقوں  پر غاصبانہ قبضے    کی کوشش ہے

1349156
"ٹرمپ کا امن منصوبہ بے جان نکلا"ہمیں قبول نہیں:ترک دفتر خارجہ

 ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ کا اسرائیل-فلسطین تنازعے کے حل کےلیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ بے جان نکلا ہے۔

 ترک محکمہ خارجہ کے مطابق  ،امریکہ کا یہ منصوبہ دو ریاستی حل   پر مبنی کوششوں کو  ختم کرنے  اور فلسطینی علاقوں  پر غاصبانہ قبضے    کی کوشش ہے  ۔

 بیان میں  کہا گیاہے کہ  سر زمین فلسطین اور اسکی عوام قابل فروخت نہیں  ہے،القدس ہمارے لیے سرخ لکیر ہے  اور ترکی  اسرائیلی مظالم   کو جائز قرار دیے جانے  والے ہر اقدام کی مذمت اور مخالفت  کرتا ہے ، برادر فلسطینی  عوام  کی حمایت ہمارا  فرض ہے    اور حکومت ترکی، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے   یہ حمایت جاری رکھی گی ،  فلسطین  کےلیے ناقابل قبول کوئی بھی منصوبہ ترکی بھی مسترد کرتا رہے گا کیونکہ  غاصبانہ پالیسیوں  سے مشرق وسطی میں  امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں