صومالیہ: کار بم حملے میں 3 افراد ہلاک، 6 ترک شہریوں سمیت 20 افراد زخمی

بم حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک اور 6 ترک شہریوں سمیت 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے: اسماعیل مختار شابیلے

1343361
صومالیہ: کار بم حملے میں 3 افراد ہلاک، 6 ترک شہریوں سمیت 20 افراد زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغربی شہر آفگوئے میں کل ایک ترک ٹھیکے دار فرم کی تعمیراتی جگہ پر کئے گئے بم حملے میں 3 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔

صومالیہ کے حکومتی ترجمان اسماعیل مختار شابیلے نے کہا ہے کہ آفگوئے میں بم حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مختار نے کہا ہے کہ زخمیوں میں  6 ترک شہری   اور صومالیہ اسپیشل فورسز کے نائب کمانڈر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آفگوئے۔موغادیشو شاہراہ  کی تعمیر کرنے والی ترک ٹھیکہ دار فرم کی ورک فیلڈ پر دوپہر کے وقت بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم  خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی طرف سے کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں