خواہ فیلڈ ہو خواہ سفارتی جدوجہد ترکی ہمیشہ لیبیا میں امن کی کلید بنا رہا ہے: صدر ایردوان

لیبیا میں فائر بندی اور برلن کانفرنس سے امید کی جو کونپلیں پھوٹی ہیں انہیں آگ اور خون کے تاجروں کی حوص کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے: صدر رجب طیب ایردوان

1343333
خواہ فیلڈ ہو خواہ سفارتی جدوجہد ترکی ہمیشہ لیبیا میں امن کی کلید بنا رہا ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی لیبیا میں فائر بندی اور برلن کانفرنس سے دوبارہ سے تازہ ہونے والی امیدوں کو آگ اور خون کے تاجروں کی حرص  کی بھینٹ  نہیں چڑھایا جانا چاہیے۔

صدر ایردوان نے لیبیا کے موضوع پر متوقع برلن کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی روانگی سے قبل استنبول اتاترک ائیر پورٹ  پر پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  قابض حفتر  کے لاپرواہ حملوں کے جواب میں بین الاقوامی برادری نے آج تک ضروری  ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ لیکن ترکی ہمیشہ ، خواہ فیلڈ میں ہو خواہ سفارتی جدوجہد میں ، لیبیا میں امن کی کلید بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قابض حفتر اور اس کے حامیوں کی طرف سے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزیوں کو ایک طویل عرصے سے دیکھنا ان دیکھا کیا جا رہا ہے لیکن لیبیا میں فائر بندی اور برلن کانفرنس سے امید کی جو کونپلیں پھوٹی ہیں انہیں آگ اور خون  کے تاجروں کی حوص کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے۔

حفتر کے دورہ یونان کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " جرمنی مدعو نہ کئے جانے پر یونان کو سخت بے چینی کا سامنا ہے۔ لیبیا اور ترکی کے درمیان سمجھوتے نے یوں بھی یونان  کو پاگل کیا ہوا ہے۔ حفتر کا دورہ یونان کوئی  قدر و قیمت نہیں رکھتا۔ یونان نے لیبیا کے معاملے میں غلط قدم اٹھایا ہے۔



متعللقہ خبریں