لیبیا کانفرنس:صدر ایردوان کل برلن روانہ ہونگے
ترکی کل سے برلن میں شروع ہونے والی لیبیا کانفرنس میں شریک ہوگا تاکہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی ممکن بنانے کےلیے اقدامات اٹھائے جا سکیں
ترکی کل سے برلن میں شروع ہونے والی لیبیا کانفرنس میں شریک ہوگا تاکہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی ممکن بنانے کےلیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
صدارتی مشیر اطلاعات کے مطابق ، صدر ایردوان جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی دعوت پر کل برلن روانہ ہونگے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2259 کے تحت عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی حکومت کے خلاف حملوں کو رکوانے اور پائیدار جنگ بندی کی بحالی سمیت لیبیائی عوام کے احترام کے تحت سیاسی حل کے تناظر میں جاری کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، ترکی نے اس سلسلے میں سفارتی کوششیں برقرار رکھتےہوئے ایک موثر کردار ادا کیا ہے لہذا اسے امید ہے کہ برلن کانفرنس کے نتیجے میں لیبیا کے پائیدار سیاسی حل کو انجام تک پہنچانے میں مدد ملے گی ۔