ترکی کا لیبیا میں اولین ہدف جھڑپوں کا سد باب کرنا ہے، ابراہیم قالن

اگر اس عمل کو نہ روکا گیا تو لیبیا میں سیاسی سلسلے پر عمل درآمد ناممکن بن جائیگا

1336655
ترکی کا لیبیا میں اولین ہدف جھڑپوں کا سد باب کرنا ہے، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ ترکی کا لیبیا میں اولین ہدف فائر بندی ہے۔

ترجمان نے کل کے کابینہ اجلاس کے دوران  بعض بیانات دیے اور سوالات کا جواب  دیا۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا  میں قومی مطابقت حکومت  کے ساتھ ماہ اپریل میں طے  پانےو الے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے باغی جنرل حفتر کی  جانب سے حملوں کا سلسلہ بڑی لا پرواہی سے جاری ہے، اگر اس عمل کو نہ روکا گیا تو لیبیا میں سیاسی سلسلے پر عمل درآمد ناممکن بن جائیگا اور مزید خون بہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم لیبیا میں جھڑپوں کے فی الفور خاتمے کے متمنی ہیں، علاوہ ازیں حفتر کی فوجوں کو ماہ اپریل   کی طرح اپنے علاقوں کو واپس لوٹ جاناچاہیے۔



متعللقہ خبریں