ترکی: لیبیا قرارداد پر بحث کا آغاز

بحث کا آغاز دن 2 بجے ہو گا، سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی تقریروں کے بعد قرارداد پر رائے شماری  کروائی جائے گی

1333434
ترکی: لیبیا قرارداد پر بحث کا آغاز

لیبیا میں فوجی بھیجنے سے متعلق صدارتی دفتر کی قرارداد پر آج ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بحث کا آغاز ہو گا۔

مذاکرات کا آغاز دن 2 بجے ہو گا، سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی تقریروں کے بعد قرارداد پر رائے شماری  کروائی جائے گی۔

قرارداد میں لیبیا میں فوجی بھیجنے کی وجہ بیان کی گئی ہے۔ اس ملک میں دہشت گردی اور جھڑپوں کی فضا پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ " لیبیا میں جھڑپوں کے خانہ جنگی میں تبدیلی ہونے کی صورت میں علاقے میں ترکی کے مفادات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے"۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں ترک فوجیوں کے فرائض کی حدود اور جامعیت کا تعین صدر کی طرف سے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ترک مسلح افواج کو ایک سال کے لئے لیبیا بھیجنے کے لئے ورک پرمنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ کی طرف سے اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کی طلب پر  اسمبلی کی جنرل کمیٹی، قرار داد پر مذاکرات کے لئے، 2 جنوری بروز جمعرات  دن 2 بجے جمع ہو گی۔



متعللقہ خبریں