ترکی کی پہلی موٹر گاڑی کی دنیا بھر میں وسیع پیمانے کی بازگشت

عالمی سطح پر "ٹرینڈ ٹاپک"   میں جگہ پانےو الی گاڑی  نے یرلی آٹو  ہیش ٹیگ کے ساتھ عالمی ایجنڈے میں اپنی جگہ بنائی ہے

1331019
ترکی کی پہلی موٹر گاڑی کی دنیا بھر میں وسیع پیمانے کی بازگشت

ترکی کی پہلی مقامی موٹر گاڑی کی عالمی میڈیا میں بھی وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی ہے۔

کل رونمائی کی جانےو الی ترکی کی پہلی موٹر گاڑی   قلیل مدت میں ہی سماجی میڈیا کے ایجنڈے کا گرما گرم موضوع بن گئی۔

عالمی سطح پر "ٹرینڈ ٹاپک"   میں جگہ پانےو الی گاڑی  نے یرلی آٹو  ہیش ٹیگ کے ساتھ عالمی ایجنڈے میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔

انتہائی کم عرصے میں اس حوالے سے ایک لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔

رائٹرز خبر ایجنسی نے  اس حوالے سے یہ سرخی لگائی"ترکی   کی پہلی گاڑی  کی رونمائی"۔ خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ 3٫7 ارب ڈالر  کی مالیت کا یہ منصوبہ ملک کی ترقی کی جانب گامزن معیشت کا ایک مظہر ہے اور یہ منصوبہ صدر رجب طیب ایردوان اور آک پارٹی کے   طویلے عرصے  سے جاری اہداف میں شامل تھا۔

برطانوی ڈیلی میل  نے ترکی کی گاڑی کو امریکی الیکڑک کار وں کی فرم تیسلا کے رقیب کے طور پر  پیش کیا ہے۔

اخبار نے اس خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے"صدر ایردوان  نے ٹیسلا کو چیلنج کرنے کی امید  ہونے والی ٹی او جی جی پروٹر ٹائپ کی رونمائی کی "۔

بلوم برگ  کی سرخی کچھ یوں تھی:"ترکی   سے 3٫7 ارب ڈالر کی مالیت کے حامل منصوبے کا تعارف"۔

الجزیرہ" ترکی نے اپنی پہلی موٹر گاڑی کی رونمائی کرا دی" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ  صدر ِ ترکی کا کہنا ہے کہ  اس گاڑی  کو نہ صرف اندرون ِ ملک بلکہ بیک وقت خطہ یورپ سے شروع ہوتے ہوئے ایک عالمی ٹریڈ مارک کی حیثیت دلانے  کی بھر پور کوششیں صرف کی جائینگی۔

 



متعللقہ خبریں