ترکی کی پہلی مقامی الیکٹرک سمارٹ کار کی تفصیلات سامنے آنے لگیں

صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط وں سے  جاری کردہ فیصلے کے مطابق مقامی  طور پریہ االیکٹرک  سمارٹ کار   برصا میں قائم کیے جانے والی تنصیبات میں تیار کی جائے گی جس کی تیاری میں مملکت کی جانب سے بھی ہر ممکنہ امداد فرہم کی جائے گی

1330451
ترکی کی پہلی مقامی  الیکٹرک سمارٹ کار کی تفصیلات سامنے آنے لگیں

صدرکی  جانب سے مقامی  الیکٹرک سمارٹ کار کی تیاری   کے فیصلے کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد اس کی تفصیلات آنا بھی شروع ہوگئی ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط وں سے  جاری کردہ فیصلے کے مطابق مقامی  طور پریہ االیکٹرک  سمارٹ کار   برصا میں قائم کیے جانے والی تنصیبات میں تیار کی جائے گی جس کی تیاری میں مملکت کی جانب سے بھی ہر ممکنہ امداد فرہم کی جائے گی۔  

ترکی کی آٹوموبائل انڈسٹری اور ٹریڈ انٹرپرائز گروپ  کی جانب سے  یہ تنصیبات  22 بلین ٹرکش لیرے  کی مالیت  سے تیار کی جا رہی ہے۔

مقامی کار  پروڈکشن کی تنصیبات میں  4 ہزار 323 افراد ملازمت کریں گے اور ان میں سے 300 افراد ٹیکنیکل  صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔

ہر سال 5  مختلف ماڈلوں میں ایک لاکھ 75 ہزار کی تعداد میں  یہ  الیکٹرک سمارٹ کار  تیار  کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں