ترکی کاقازقستان سے طیارے کے حادثے پر تعزیت کا اطۃار

وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریر ی بیان میں آلماتی- نور سلطان کے درمیان پرواز کرنے والے مسافر بردار طیارے کےپرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہونے   کے حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

1330618
ترکی کاقازقستان سے  طیارے کے حادثے پر  تعزیت کا اطۃار

ترکی نے قازقستان کے شہر آلماتی میں طیارے کے حادثے میں  جان بحق ہونے والے افراد کے لئے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریر ی بیان میں آلماتی- نور سلطان کے درمیان پرواز کرنے والے مسافر بردار طیارے کےپرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہونے   کے حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  

تحریر ی بیان میں کہا گیا ہے   کہ اس المناک حادثے کے نتیجے میں  دوست اور برادر ملک قازقستان کے عوام   کے دکھ اور درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ ہم  اس حادثے میں جان  بحق ہونے والے  افراد کے  اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں  اورزخمی افراد کی صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں۔  

قازقستان کی وزارت صحت کی جانب سے  جاری کردہ  بیان میں اس حادثے کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک اور 53 افراد زخمی ہو نے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

قازقستان کے نائب وزیر اعظم رومان سکلیئر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثہ "پائلٹ کی غلطی  یا تکنیکی خرابی" کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

قازقستان کی وزارت ایمرجنسی  نے آلماتی  میں فوکر  100 قسم کے مسافر بردار  طیارےکے پرواز کرنے کے دوران  گر کر تباہ ہونے   اور طیارے میں   93 مسافروں اور عملے کے 5 ارکان کے سوار ہونے  کی اطلاع دی تھی۔



متعللقہ خبریں